افسانچہ۔۔۔آوارہ
وہ بس میں رات کےاندھرے میں لڑکی کو چھڑنے لگا،پہلے لڑکی نے اسےگندی حرکت سےباز رہنے کو کہا لیکن وہ بےخوف چھیڑےجارہا تھا. پر جب حرکت برداشت سے باہر ہوگی تو لڑکی نے اسکے گال پر ایک زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔ بس میں اس کا دوست بھی موجود تھا اس نے اسے بڑی مشکل سے لڑکی کی پٹائی سے بچایا۔پھر اگلے اسٹاف پر دونوں بس سے اتر گئے۔ "یار! آج میں نے بچا لیا اگر پھر کبھی ایسی حرکت کی تو سمجھو ہماری دوستی ختم ،اسلئے ان بری حرکتوں سے باز آجاؤ ۔" "پر یار ....." " مجھے پتہ ہے ۔مگر ہر لڑکی تمہاری طرح کردار کی ڈھیلی ہو یہ ضروری تو نہیں!! ۔"
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں